پاکستان اور سری لنکا میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط....

 

دونوں  ملکوں میں آزادانہ فریم ورک کو حتمی شکل دینے پر اتفاق، س پیک سے خطے میں تجارت بڑھے گی، خواہش ہے سری لنکا سی پیک سے فائدہ حاصل کرے، وزیراعظم عمران خان کی سری لنکن ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس….




کولمبو(اردواخبارتازہ ترین۔ 23 فروری2021ء) پاکستان اور سری لنکا نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم کیا ہے، مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک سے خطے میں تجارت بڑھے گی، خواہش ہے سری لنکا سی پیک سے فائدہ حاصل کرے، سری لنکن وزیراعظم مہندراراجا پکسے نے کہا کہ دونوں ملکوں میں آزادانہ فریم ورک کو حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا ہے۔

فصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج سری لنکا کے دورے پر پہنچے جہاں پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا ، وزیراعظم پاکستان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان اور سری لنکن ہم منصب مہندراراجا پکسے کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی
اسی طرح وزیراعظم عمران خان اور سری لنکن قیادت کے درمیان وفود کی سطح پربھی ملاقات ہوئی۔ جس میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مختلف مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سری لنکن وزیراعظم کی جانب سے دعوت دینے اور شاندار استقبال پر مشکور ہوں، سری لنکا کے ساتھ کافی یادیں وابستہ ہیں، سری لنکا کا پہلا دورہ تب کیا جب کرکٹ کیریئرشروع کررہا تھا، سری لنکا کی ٹیم کو اپنی آنکھوں کے سامنے ابھرتے دیکھا، میرا دورہ پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کو ایک جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، ان چیلنجز کو ملکر مواقعوں میں بدلا جاسکتا ہے پاکستان اورسری لنکا نے دہشتگردی کا مقابلہ کیا، پاکستان 10سال بدترین دہشتگردی کا شکار رہا، دہشتگردی کی جنگ میں 70 ہزار جانوں کی قربانی دی۔سیاحت کی وجہ سے سری لنکا میں ترقی آئی ، سری لنکا سمیت دیگر ممالک کی سیاحت کورونا کی وجہ سے متاثر ہوئی، غریب ممالک کورونا کی وجہ سے بہت زیادہ متاثر ہوئے، سب کو ملکر ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنی چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک سے خطے میں تجارت بڑھے گی، سی پیک سے سری لنکا کو وسط ایشیاء تک رسائی مل سکتی ہے، خواہش ہے سری لنکا سی پیک سے فائدہ حاصل کرے۔ اس موقع پر سری لنکن وزیراعظم مہندراراجا پکسے نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا دونوں ملکوں میں آزادانہ فریم ورک کو حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا ہے، کھیلوں کے شعبے میں پاکستان کے تعاون کے مشکور ہیں۔
Share
Banner

Chaudhry Naseem

Post A Comment:

0 comments: