علیم ڈار کی عدم دستیابی ، پی ایس ایل میچ آفیشلز کی تقرری میں تبدیلی..

 




لاہور (اُردو  اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2021ء) علیم ڈار کی عدم دستیابی کے باعث ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچ آفیشلز کی تقرری میں تبدیلی کردی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق علیم ڈار افغانستان بمقابلہ زمبابوے سیریز کے باعث 25 فروری سے 14 مارچ تک دستیاب نہیں ہوں گے۔علیم ڈار اب 23 اور 24 فروری کے شیڈول لیگ میچز میں امپائرنگ کریں گے۔اسی طرح 12، 13، 14 اور 15 مارچ کو شیڈول میچز میں علیم ڈار کی جگہ ضمیر حیدر، راشد ریاض اور آصف یعقوب امپائرنگ کریں گے۔

Share
Banner

Chaudhry Naseem

Post A Comment:

0 comments: