ابتداء میں فلائٹس صرف خلیجی مملک کیلئے آپریٹ کریں گی، اس کے بعد مرحلہ وار طریقے سے باقی ممالک کیلئے فلائٹ آپریشن بحال کیا جائے گا
اسلام آباد(اردوتازہ ترین اخبار-19مئی 2020ء) حکومت کا 21 جون سے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا نوٹم جاری کردیا، ابتداء میں فلائٹس صرف خلیجی مملک کیلئے آپریٹ کریں گی، اس کے بعد مرحلہ وار طریقے سے باقی ممالک کیلئے فلائٹ آپریشن بحال کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے 21 جون سے نارمل فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا نوٹم جاری کردیا ہے۔
وزارتِ سمندر پار پاکستانی کی جانب سے ٹویٹر پیغام میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان 21 جون سے نارمل فلائٹ آپریشن شروع کررہا ہے، گوادراور تربت کے علاوہ تمام بین الاقوامی ملکی ایئرپورٹس سے بین الاقوامی پروازیں آپریٹ کرسکیں گی۔ ٹویٹر پیغام میں مزید بتایا گیا ہے کہ ابتداء میں فلائٹس صرف خلیجی مملک کیلئے آپریٹ کریں گی، اس کے بعد مرحلہ وار طریقے سے باقی ممالک کیلئے فلائٹ آپریشن بحال کیا جائے گا۔
16جون کو وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی فضائی حدود کھولنے کی اجازت دیدی تھی، سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ویزراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی سید زلفی بخاری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ عمران خان، اس مشکل وقت میں سمندر پار پاکستانیوں کی ضرورت کو سمجھنے اور فضائی حدود کھولنے کی اجازت دینے کیلئے آپکا شکریہ۔
دوسری جانب پی آئی اے نے اندرونِ ملک پروازوں کیلئے بکنگ شروع کردی ہے۔اس کے ساتھ ہی حکومت نے بیرونِ ملک پھنسے پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی ہے کہ اب وہ کسی بھی ائیرلائن کا ٹکٹ خریدا جاسکتا ہے۔ وزارتِ سمندر پار پاکستانی نے بیرونِ ملک پھنسے پاکستانیوں کو کسی بھی انٹرنیشنل ائیرلائنز کے ٹکٹ ڈئریکٹ فضائی کمپنیوں سے خریدنے کی ہدایت کردی ہے۔ وزارت نے بتایا ہے کہ اب مسافروں کو کونسل خانوں سے ٹکٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ وہ براہ راست کسی بھی انٹرنیشنل فضائی کمپنی سے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔


Post A Comment:
0 comments: