اس سے اب فرق نہیں پڑتا کہ ریفرنس دائر کرنا کس کا آئیڈیا تھا، سپریم کورٹ کو جواب دینا ہو گا اس نے کس بنیاد پر ریفرنس کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے، ماہر قانون اعتزازاحسن
اسلام آباد(ارد تازہ ترین اخبار-19جون2020ء) سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دیتے ہوئے اس ریفرنس کو بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا ہے۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون اعتزار احسن کی جانب سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کو وضاحت کرنا ہو گی کہ ریفرنس کیسے بدنیتی پر مبنی ہے۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس سے اب فرق نہیں پڑتا کہ ریفرنس دائر کرنا کس کا آئیڈیا تھا، سپریم کورٹ کو جواب دینا ہو گا اس نے کس بنیاد پر ریفرنس کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے۔
آج سپریم کورٹ نے سٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے، سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف دائر صدارتی ریفرنس کو خارج کرتے ہوئے قاضی فائز عیسیٰ کی درخواست منظور کرلی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو جاری شوکاز نوٹس بھی کالعدم قرار دیے گئے، جسٹس عمر عطاء بندیال نے کیس کا مختصر فیصلہ سنا دیا ہے، تفصیلی فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔

Post A Comment:
0 comments: