وفاقی حکومت نے4 بڑے ہسپتالوں کا کنٹرول صوبوں سے واپس لے لیا

ان ہسپتالوں میں (شیخ زید ہسپتال لاہور) اور (جناح ہسپتال،) (این آئی سی وی ڈی)، (این آئی سی ایچ) کراچی شامل ہیں، صوبوں کو ان ہسپتالوں میں نئی بھرتی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ (وفاقی وزارت قومی صحت)











اسلام آباد ( اخبارتازہ ترین۔ 15 جون 2020ء) وفاقی حکومت نے کراچی کے 3 اورلاہور کے ایک بڑے ہسپتال کا کنٹرول صوبے سے واپس لے لیا، ان ہسپتالوں میں شیخ زید ہسپتال لاہور، اور جناح ہسپتال، این آئی سی وی ڈی، این آئی سی ایچ کراچی شامل ہیں، صوبوں کو ان ہسپتالوں میں کوئی نئی بھرتی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وفاقی وزارت قومی  صحت کے مطابق کراچی کے 3 اورلاہور کے ایک بڑے ہسپتال کنٹرول وفاق کے حوالے کردیا گیا ہے۔


جوائنٹ سیکرٹری وزارت قومی ہیلتھ کی جانب سے ہسپتالوں کے سربراہان کو خط لکھ دیا گیا۔ خط جناح ہسپتال، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ کراچی کو لکھا گیا ہے۔ خط شیخ زید پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے انتظامیہ کو  بھی لکھا گیا ہے۔ خط کے متن میں صوبوں کو آگاہ کیا گیا کہ ان ہسپتالوں میں وئی نئی بھرتی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔


                                 مذکورہ ہسپتالوں سے کسی بھی قسم کی مشینری یا آلات کی منتقلی نہیں ہوگی)۔)

ہسپتالوں کی تمام تر تفصیلات وفاقی وزارت قومی صحت کو ارسال کی جائیں۔ دوسری جانب شہر قائد میں کورونا وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، کے ایم سی کی جانب سے قبرستانوں میں ہونے والی تدفین کے اعدادوشمار جاری کردیئے گئے۔ذرائع کے مطابق کراچی میں کرونا وائرس سے اموات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، کے ایم سی کی جانب سے قبرستانوں میں ہونے والی تدفین کے اعدادوشمار جاری کردیئے گئے ہیں۔ کے ایم سی کے مطابق یکم جون سے 10 جون تک 1300 سے زائد اموات ہوئیں، گزشتہ سال جون کے 30 دنوں میں 2375 اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔ کے ایم سی حکام کے مطابق کراچی میں 40 فیصد اموات میں اضافہ ہوا ہے، 10 رمضان کے بعد سے صورتحال خراب ہوئی جبکہ کراچی میں قبرستانوں کی مجموعی تعداد 208 ہے۔

Share
Banner

Chaudhry Naseem

Post A Comment:

0 comments: