وی کو بدچلنی پر قتل کرنے کا ارادہ تھا،بیٹیوں نے قتل کرتے ہوئے دیکھ لیا تو سب بچوں کو بھی ہتھوڑے کے وار سے قتل کر دیا۔ ملزم کا لرزا خیز بیان//......
گوجرانوالہ (اُردو اخبارتازہ ترین ۔ 22 جنوری2021ء) گجرانوالہ میں ماں کو 4 بچوں سمیت ڈنڈوں کے وار کرکے قتل کر دیا گیا تھا ، قتل کا یہ لرزہ خیز واقعہ گجرانوالہ کے علاقے میں تھانہ کینٹ کی حدود ڈوگرانوالہ میں پیش آیا سفاک شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی اور 4 کمسن بچوں کو بےدردی سے قتل کر دیا۔عمران نامی ملزم نے سر میں اینٹوں کے وار کر کے فوزیہ بی بی اور اپنی تین کمشن بیٹیوں تانیہ، ثانیہ، طابق اور بیٹے عبدالہادی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس نے ملزم کو آلہ کار سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ملزم نے بیوی اور بچوں کو قتل کرنے کہ وجہ بھی بتا دی ہے۔ملزم کا کہنا ہے کہ بیوی کو اس نے شک کی بنیاد پر قتل کیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم عمران نے انکشاف کیا کہ اس کی بیوی فوزیہ کے غیر مردوں سے مراسم تھے۔
گذشتہ رات بھی اس نے اپنے گھر سے غیر مرد کو نکلتے دیکھا تھا ملزم کے مطابق جب وہ بیوی کو قتل کر رہا تو بیٹیوں نے دیکھ لیا جس پر چاروں بچوں کو بھی ہتھوڑے کے وار کر کے موت کی نیند سلا دیا اور خود کام پر چلا گیا۔
مقتولہ فوزیہ بی بی نے عمران سے پسند کی شادی کی تھی اور ان کا تعلق واہنڈو سے تھا۔جب پولیس موقع پر پہنچی تو پتہ لگا کہ بچوں کا والد گھر پر موجود نہیں ہے اور وہ کسی کے پاس جانوروں کو چارا ڈالنے کا کام کرتا ہے۔پولیس کی ٹیک اس کے پاس پہنچی،سوالوں کا جب نہ دے سکنے پر حراست میں لیا گیا۔دوسری جانب گوجرانوالہ میں شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون اور 4 بچوں کا پوسٹ مارٹم ہونے کے باوجود مقتولین کی تدفین کا عمل شروع نہیں ہو سکا۔گوجرانوالہ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خاتون کے ورثاء یا کوئی رشتے دار لاشیں وصول کرنے نہیں آیا۔،ورثاء نہ آئے تو عدالت سے اجازت کے بعد پولیس تدفین وصول کرے گی۔ورثاء کی جانب سے خاتون سے لاتعلقی ظاہر کرنے پر ان پانچ افراد کے قتل کا مقدمہ بھی پولیس کی مدعیت میں درج ہوا تھا۔my youtube channel link:https://www.youtube.com/watch?v=Z1v96YCBTTY
Post A Comment:
0 comments: