لانچنگ تقریب میں گلوکار طاہر عباس،غفار لہری،اعجاز توکل،باقرعباس،نمرہ علی،آئمہ بخاری،علی عون ،امیرشوکت علی اور محسن جعفر نے شرکت کی..
کھڈیاں خاص(اُردو اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2021ء)گوالیار گھرانے سے تعلق رکھنے والے گلوکار بھائیوں توکل برادرز اورگلوکارہ آئمہ بخاری کا نیا میوزک ویڈیو’’منان‘‘ ریلیز کردیاگیا ۔تفصیلات کے مطابق اس میوزک ویڈیو کو گذشتہ روز Tinkle سٹوڈیو نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیاہے۔اس میوزک ویڈیو کی لانچنگ تقریب بھی گذشتہ رات لارڈ آف فوڈز ریسٹورنٹ میں منعقدکی گئی جس میں توکل برادرز ،نامورشاعر وگلوکاراعجاز توکل،کامیڈین غفار لہری،گلوکار امیر شوکت علی،گلوکار طاہر عباس،علی عون،ذکریا ہاشمی،آئمہ بخاری،نمرہ علی،فلوٹ پلئیر باقرعباس،پی ٹی وی سینئیر پروڈیوسر محسن جعفر،ملک آصف شہزاد،فریحہ امین،چاکر اعظم بلوچ،گلوکار وقارودیگرنے شرکت کی۔اس موقع پر توکل برادرز کے گانے’’منان ‘‘ کا یڈیو دکھایا گیا جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔اس گانے کی شاعری منان قدیرمنان (لندن)کی لکھی ہوئی ہے کمپوزیشن رومیو اور علی نے ترتیب دی ہے جبکہ اس کا میوزک راحیل مرزا نے ترتیب دیاہے۔اس کی ویڈیو ڈائریکشن علی عون نے دی ہیں۔اس موقع پر اس گانے کے لیڈ سنگرزعلی رضا اور خیام توکل نے بتایاکہ یہ گانا ہمارے لیئے ایک بہت بڑا چیلنج تھا کیونکہ اس کی شاعری اردواور سرائیکی میں تھی مگر جب اس کا میوزک اتنا اچھابنااور پھر ہمارے ساتھ اسے آئمہ بخاری نے اتنا خوبصورت گایا تو ہمیں لگا کہ یہ گانا دھوم مچادے گااور آج آپ نے دیکھ لیا کہ یہ گانا پسندکیاگیاہے اس موقع پر گانے کی ماڈل معروف ٹک ٹاکر نمرہ علی نے بھی بتایاکہ یہ ان کا پہلا ویڈیو ہے اور انہیں امید ہے کہ ان کے پرستار انہیں اس روپ میں بھی پسند کریں گے اس لانچنگ تقریب کی ہوسٹ فریحہ امین تھیں۔معروف کامیڈین غفار لہری نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاظرین کو خوب محظوظ کیا۔اس موقع پر سینئیر ٹی وی پروڈیوسرمحسن جعفر،باقرعباس،گلوکار طاہر عباس و دیگر نے بھی گانے کے بارے میں اظہار خیال کیا۔
Post A Comment:
0 comments: