لاہور(ڈیلی اردو نیوز)پنجاب میں کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث لاہورسمیت 7 اضلاع کے ہسپتالوں کی او پی ڈیز سروسز کو محدود کردیاگیا،ہسپتالوں کی او پی ڈیز سروسز محدود کرنے کا فیصلہ کورونا کے پھیلاﺅ کوروکنے کیلئے کیاگیا۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق جناح ہسپتال لاہور میں او پی ڈی کو مکمل بند کردیاگیا،سپیشلائزڈ ٹیچنگ ہسپتالوں کی او پی ڈیز اور الیکٹو سرجریزبند رہیں گی ،7 اضلاع میں او پی ڈی 10 روز کیلئے محدود کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
ای این ٹی، آفتھمالوجی، ڈرماٹالوجی اور ڈینٹسری کی سروسز مکمل بند رہیں گی ،ہائی رسک 7 اضلاع میں لاہور ،فیصل آباداورملتان، راولپنڈی ،گجرات،گوجرانوالہ اور سیالکوٹ شامل ہیں،پنجاب کے دیگر اضلاع میں ہسپتال کی اوپی ڈیز میں کام جاری رہے گا،او پی ڈی محدود کرنے کا فیصلہ مریضوں کی حفاظت کے پیش نظر کیاگیا،پابندی والے ہسپتالوں کے ڈاکٹر، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا مریضوں کیلئے ڈیوٹی دیں گے ۔
Post A Comment:
0 comments: