مجھے ملنے کا کہا جا رہا ہے،خودکشی کرنے والی خاتون کا آڈیو پیغام مل گیا ہے


اپنے بچوں کی جان بچانے کے لیے میں اتنی بڑی قربانی دے رہی ہوں،مجھے معاف کر دینا خاتون کا بیان



 کراچی ( ڈیلی اُردونیوز11  اپریل 2021) کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں گزشتہ روز خود کشی کرنے والی خاتون کی آڈیو سامنے آئی ہے۔خاتون نے خودکشی سے پہلے اپنی دوست کو روتے ہوئے آڈیو میسج کیے تھے جن میں خاتون نے کہا کہ اسے کال کرکے ڈرایا جا رہا ہے اور ملنے کا کہا جا رہا ہے۔آڈیو میسج میں خود کشی کرنے والی خاتون نے مزید کہا کہ محلے کی لڑکے بلیک میل کررہےہیں، جعلی نکاح کرکے ویڈیو بنائی گئی اور پھر وائرل کی گئی۔

خاتون نے مزید کہا کہ اپنے بچوں کی جان بچانے کے لیے میں اتنی بڑی قربانی دے دی، میرے لیے دعا کرنا اور مجھے معاف کر دینا ،میں جو قدم اٹھانے جا رہی ہوں وہ میری زندگی کا اختتام ہے۔لڑکی نے اپنے پیغام میں مزید انکشاف کیا کہ محلے کے کئی لڑکے مجھے بلیک میل کررہے ہیں۔

بچوں کو مارنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہے۔مجھے کالز کی جارہی ہیں ڈرایا جارہا ہے کہ ہم سے آکر ملو۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون نے خودکشی سے پہلے اپنی دوست کوآڈیومیسیجزکیے ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف لڑکی کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان میں خواتین کے ساتھ ہراسگی اور زیادتی کے واقعات میں گزشتہ چند برسوں میں نمایاں بڑھوتری دیکھنے میں آئی ہے، تاہم حکومت اس حوالے سے خاطر خواہ اقدامات اُٹھانے میں ناکام ٹھہری ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق اکثر خواتین ہراسگی اور بلیک میلنگ کا شکار بن کر خودکشی کر لیتی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ خاتون نے خودکشی سے پہلے اپنی دوست کوآڈیومیسیجزکیے ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف لڑکی کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان میں خواتین کے ساتھ ہراسگی اور زیادتی کے واقعات میں گزشتہ چند برسوں میں نمایاں بڑھوتری دیکھنے میں آئی ہے، تاہم حکومت اس حوالے سے خاطر خواہ اقدامات اُٹھانے میں ناکام ٹھہری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اکثر خواتین ہراسگی اور بلیک میلنگ کا شکار بن کر خودکشی کر لیتی ہیں۔
Share
Banner

Chaudhry Naseem

Post A Comment:

0 comments: