سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا ہے

 

سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، سعودی عرب، یو اے ای میں پہلا روزہ 13 اپریل بروز منگل کو ہوگا، عرب میڈیا کا بیان




ریاض (ڈیلی اُردونیوز ، 11اپریل 2021) سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، سعودی عرب، یو اے ای میں پہلا روزہ 13 اپریل بروز منگل کو ہوگا۔تفصیلات کے مطابق عرب میڈیا نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ۔سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں کونسل ممبران کو چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

امریکا اور آسٹریلیا میں بھی رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ پیر کو ہوگا۔عرب ماہرین کے مطابق چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم تھے اور اسی بنا پر متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، اردن، فلسطین، ودیگر ممالک میں بھی رویت ہلال کی ذیلی کمیٹیاں قائم کی گئی تھیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر اتوار کو رویت ہلال کی کمیٹیوں کے ممبران نے رمضان کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا۔

رصد گاہوں میں اس کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔ اونچی جگہوں خصوصا ٹاورز اور پہاڑوں پر واقع مراکز سے چاند دیکھنے کی کوشش کی گئی۔ سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے مملکت میں بسنے والے تمام مسلمانوں کو کہہ رکھاتھا کہ اگر انہیں چاند نظر آئے تو وہ فوراً اپنی قریبی عدالت سے رابطہ کریں۔ تاہم مملکت میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہ ہونے کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں پہلا روزہ 13 اپریل بروز منگل کو ہو گا۔
Share
Banner

Chaudhry Naseem

Post A Comment:

0 comments: