حریم شاہ کی بالی وڈ اسٹار گووندا کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
لاہور (ڈیلی اردو نیوز ، 28 اپریل 2021) مفتی قوی کے علاوہ پاکستان کے ایک اہم دفتر میں ٹک ٹاک بنا کر مشہور ہونے والی حسینہ نے کئی سیاسی شخصیات کے ساتھ ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر خوب شہرت سمیٹی۔کئی متنازع ویڈیوزااورعالم دین کو تھپڑ تک مارنے والی محترمہ نے اب پاکستان کی سرحد کو بھی کراس کرنا شروع کر دیا ہے۔ مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بالی وڈ اسٹار گووندا کے ساتھ اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر کے لوگوں کی توجہ ایک بار پھر اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔
محترمہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور لوگ دلچسپ تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی ان دنوں ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بالی وو ڈاداکار گووندا کے ہمراہ ہیں۔
ہی میں ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں جن میں انہیں گووندا کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں حریم شاہ کو بالی وڈ اداکارکے ساتھ اکیلے جبکہ ویڈیو میں گووندا کو صندل خٹک اور حریم شاہ کے ہمراہ سیلفی بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے بتایا کہ دونوں ویڈیوز مختلف مقامات اور اوقات پر بنائی گئی ہیں۔ ایک ویڈیو ایک سال قبل دبئی میں بنائی گئی جہاں ان کی ملاقات گووندا اور ان کی اہلیہ سے ایک ڈنر پر ہوئی۔
دوسری ویڈیو (صندل خٹک کے ہمراہ)کچھ ماہ قبل کورونا کے دوران دبئی میں ہی بنائی گئی۔حریم شاہ کے مطابق گووندا سے ان کی ملاقات ایک نجی کمپنی کی افتتاحی تقریب میں ہوئی، گووندا اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے جب کہ حریم کمپنی کی سفیر تھیں۔ گووندا ایک رحم دل اور حقیقی زندگی میں بھی خوش مزاج شخصیت ہیں۔ٹک ٹاک سٹار نے مزید بتایا کہ وہ گوووندا سے قبل بھی بالی وڈ کی متعدد شخصیات سے مل چکی ہیں جن میں اداکارہ شردھا کپور، اداکار شکتی کپور، شیکھر ثمن، ڈانسر پربھو دیوا شامل ہیں۔
Post A Comment:
0 comments: