اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتا ہوں اور حریم شاہ سے معذرت خواہ ہوں، مفتی عبدالقوی........

 

یڈیو میں ہی میں نے کہا کہ شراب نہیں پیتا، شراب پینا حرام ہے، میں نے یہ معاملہ اللہ کے سپرد کردیا ہے، ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد مفتی عبدالقوی کا ردعمل.........








لاہور (اُردو تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2021ء) ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے ساتھ گفتگو کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد معروف عالم دین اور سابق رکن رویت ہلال کمیٹی مفتی عبدالقوی کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتا ہوں اور حریم شاہ سے معذرت خواہ ہوں ، اگر کوئی جملہ غلط نکلا تو اللہ کے حضور معافی مانگتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے یہ معاملہ اللہ کے سپرد کردیا ہے ۔ سب لوگوں سے کہہ رہا ہوں کہ امن اور سکون سے رہیں۔ ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے کہا کہ ویڈیو میں ہی میں نے کہا کہ شراب نہیں پیتا، شراب پینا حرام ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حریم شاہ کہتی رہی کہ اس نے جوتے مارے اور تھپڑ مارے ، تھپڑ حریم شاہ نے نہیں عائشہ نے مارا۔

ایک لڑکی آئی اور تھپڑ مار کرچلی گئی ۔

میں نے یہ معاملہ اللہ کے سپرد کردیا ہے۔ حریم شاہ سے بھی معذرت خواہ ہوں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ کھانے کی میز پر مفتی عبدالقوی حریم شاہ سے کہتے سنائی دے رہے ہیں ک آپ میرے ساتھ پارٹی پر چلیں، وہاں پر کئی قسم کے مشروب ہوں گے ، میں سرخ مشروب پسند کرتا ہوں۔

ویڈیو کے مطابق حریم شاہ نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ کی کوئی گرل فرینڈ ہے تو مفتی عبدالقوی نے بتایا کہ ایک نہیں کئی گرل فرینڈ ہوں گی، خواتین اعزاز سمجھتی ہیں کہ میری قربت ملے ۔ انہوں نے کہا کہ میری گاڑی میں 5 نشہ آور سگریٹ بھی موجود ہیں۔ حریم شاہ نے انہیں کہا کہ کیا آپ میرے ساتھ ڈانس کریں گے ؟ جس پر انہوں نے کہا کہ آپ میرے ساتھ پشاور چلیں ۔

اس کے علاوہ حریم شاہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر مفتی عبدالقوی اور اپنی ٹک ٹاک ویڈیو بھی شیئر کردی ہے۔
Share
Banner

Chaudhry Naseem

Post A Comment:

0 comments: