لیکن ہمارے ساتھ وعدہ خلافی کی گئی نہ پیسے دیے گئے نہ ہی راشن، یہ عوام کیساتھ دھوکہ کر رہے ہیں، پی ڈی ایم احتجاج کے شرکاء کے رپورٹر کے سامنے اعتراف...
اردو رپورٹر کی جانب سے جب احتجاج میں شریک کچھ خواتین سے جاننے کی کوشش کی گئی کہ ان کا تعلق کس سیاسی جماعت سے ہے، تو ان خواتین نے بتایا کہ پی ڈی ایم والے عوام کے ساتھ دھوکہ کر رہے ہیں۔ ہمیں گاڑیاں بھر کر لایا گیا، ہمارے ساتھ وعدہ کیا گیا تھا کہ 5 ہزار روپے اور راشن دیں گے ، لیکن ہمارے ساتھ وعدہ خلافی کی گئی نہ پیسے دیے گئے نہ ہی راشن۔
اس دوران پی ڈی ایم کے کچھ کارکن اور خواتین رہنما ان شرکاء کو بات کرنے سے روکنے کی کوشش کرتے رہے، تاہم اردو کے رپورٹر مظاہرین کے منہ سے نکلے ہوئے سچ کو عوام تک پہنچانے میں کامیاب رہے۔ دوسری جانب جلسے کے شرکاء کی تعداد کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے احتجاجی مظاہرے میں صرف 3 ہزار لوگ تھے،اگر ایسا ہی شو کرنا ہے تو لانگ مارچ کی دعوت دیتا ہوں، میں نے مدارس کے طلباء کی نہیں بچوں کی بات کی، خبردار کرتا ہوں آج جیسی تقاریردوبارہ ہوئیں توحالات ہمارے بس سے نکل جائیں گے۔پی ڈی ایم ریلی کو ریڈزون میں آنے کی کھلی اجازت دی، ہر علاقے سے لوگ آئے، بسیں اور گاڑیاں ویگنیں ، جھنڈے، ڈی ایس این جی بہت تھیں لیکن لوگ نہیں تھے۔
Post A Comment:
0 comments: