ڈاکٹر اظہرنے ایمبولینس میں بیٹی کی موت کی خبر سن کر خود کو گولی ماری...

 

ڈاکٹر اظہر حسین نے گھریلو تنازعے پر گھر میں پہلے اپنی بیٹی ڈاکٹر علیزہ کو گولی ماری، جب ایمبولینس میں بیٹی کی موت کی اطلاع ملی تو کلینک میں شدید صدمے میں خود کو بھی گولی مارکر زندگی ختم کرلی...




لتان(اردو اخبار تازہ ترین۔ 22 جنوری 2021ء) ملتان میں ماہر امراض دماغی، نفسیاتی اور منشیات ڈاکٹر اظہر حسین نے گھریلو تنازعے پر بیٹی کو قتل کرکے خود کشی کرلی، ڈاکٹر اظہر نے پہلے اپنی بیٹی کو گولی ماری، ایمبولینس میں بیٹی ڈاکٹر علیزہ کی موت کی اطلاع ملی تو صدمے سے خود کو بھی گولی مارکر زندگی ختم کرلی، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے اورتفتیش شروع کردی ہے۔

قریبی ذرائع کے مطابق ملتان کے معروف ماہر نفسیات ڈاکٹر اظہر حسین اور ان کی بیٹی ڈاکٹر علیزہ کے درمیان فیملی جائیداد کے معاملے پر تنازع چل رہا تھا، جائیداد کے تنازعے نے دونوں باپ بیٹی کی زندگی لے لی۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ڈاکٹر اظہر حسین نے طیش میں آکر گھر میں پہلے اپنی بیٹی کو گولی ماری، لیکن جب ایمبولینس میں ان کو بیٹی کی موت کی اطلاع ملی تو ڈاکٹر اظہر نے شدید صدمے میں خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی ختم کرلی۔

واقعہ کی اطلاع پر ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے اور ڈاکٹر اظہر حسین اور ڈاکٹر علیزہ کی لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ہیں، اسی طرح واقعے کی نوعیت جاننے کیلئے قانونی کاروائی بھی شروع کردی ہے۔ واقعے کے حقائق جاننے کیلئے ڈاکٹر علیزہ کے شوہر عدنان اور دونوں کے رشتہ داروں سے تفتیش بھی کی جارہی ہے۔

پولیس نے واقعہ سے متعلق عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ علیزہ اظہر بھی ماہر نفسیات اور قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور سے تعلیم حاصل کی ،علیزہ اظہر اکلوتی بیٹی تھی ، ڈاکٹر علیزہ کا شوہر عدنان بھی نشتر ہسپتال میں اسپیشلسٹ ڈاکٹر ہے، ان کے تین بچے ہیں، مرنے والے ڈاکٹراظہر اور ڈاکٹرعلیزہ دونوں جسٹس حمید کالونی ملتان میں رہائش پذیر تھے۔

دوسری جانب پولیس کی تفتیش مکمل ہونے تک واقعے کی اصل حقیقت بارے کچھ بھی کہنا قبل ازقت ہے۔ تاہم پولیس جلد دونوں کے بارے ابتدائی تفتیشی رپورٹ جاری کرے گی۔ مزید برآں قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ڈاکٹر اظہر کو قریب سے بھی جانتے ہیں، ڈاکٹر علیزہ ان سے ایک سال جونیئر تھیں، فیملی تقریبات میں بھی جاتے تھے، ہم نے نہیں دیکھا کہ کوئی بھی والد اپنی بیٹی سے اتنا پیار کرتا ہوگا، اس بارے میں دو باتیں بڑی اہمیت کی حامل ہیں جس میں مصدقہ اطلاعات ہیں کہ گھر میں ہتھیار رکھنا اور غصہ ، ڈاکٹر اظہر پر غصہ حاوی آگیا اور اس نے گھر مبیں بیٹی پر گولی چلادی۔

جس سے ڈاکٹر علیزہ کی ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں موت واقع ہوگئی، جبکہ ڈاکٹر اظہر نے کلینک میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ تاہم اس حوالے سے جو طرح طرح کی چہ مگوئیاں چل رہی ہیں ، ان کا اب خاتمہ ہوجانا چاہیے۔

My youtube channel :https://www.youtube.com/watch?v=Z1v96YCBTTY
Share
Banner

Chaudhry Naseem

Post A Comment:

0 comments: