اسلام آباد کے ریسٹورنٹ کی خواتین مالکان نے ویڈیو وائرل ہونے پر رد عمل دے دیا..

 

یہ ویڈیو محض ٹیم ممبرز کے ساتھ ایک گپ شپ تھی، ویڈیو پر آنے والے رد عمل پر ہمیں بے حد افسوس ہے۔ ریسٹورنٹ انتظامیہ ...




سلام آباد (اُردو تازہ ترین اخبار۔ 21 جنوری 2021ء) : سوشل میڈیا پر ٹوٹی پھوٹی انگریزی بولنے والے مینجر اور ریسٹورنٹ کی خواتین مالکان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس پر ٹویٹر صارفین نے کافی غم و غصے کا اظہار کیا۔ یہ ویڈیو گذشتہ رات سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد ٹویٹر صارفین نے ٹوٹی پھوٹی انگریزی بولنے پر اسلام آباد میں موجود کینولی ریسٹورنٹ مینجر کا تمسخر اُڑانے والی خواتین مالکان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور مینجر سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسلام آباد میں موجود اس ریسٹورنٹ کا بائیکاٹ کرنے کا ٹرینڈ بھی آج کے دن ٹاپ ٹرینڈز میں رہا۔ جس کے بعد اب ریسٹورنٹ انتظامیہ کی جانب سے سوشل میڈیا صارفین کے رد عمل پر بیان جاری کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر جاری بیان میں ریسٹورنٹ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہمیں سوشل میڈیا صارفین اور اُن لوگوں کے رد عمل پر بے حد افسوس ہے جنہوں نے ایک ٹیم ممبر کے ساتھ ہمارے مذاق کو غلط رنگ دیا۔

یہ ویڈیو بطور ٹیم ہمارے مابین ہونے والی ایک گپ شپ تھی جسے کسی صورت منفی تناظر میں نہیں بنایا گیا تھا۔ اگر کسی کے جذبات مجروح ہوئے ہیں تو ہم معذرت خواہ ہیں لیکن ہمارا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ ہمیں خود کو مہربان مالکان کے طور پر کسی کے بھی سامنے ثابت کرنے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔ ہماری ٹیم تقریباً ایک دہائی سے ہمارے ساتھ ہے ، اسی بات سے سب کو اندازہ ہوجانا چاہئیے۔

ہمیں اپنے پاکستان ہونے پر فخر ہے اور ہمیں اپنی زبان اور ثقافت سے پیار ہے۔
Share
Banner

Chaudhry Naseem

Post A Comment:

0 comments: