ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے پنجاب حکومت کیلئے8ایمبولینس گاڑیوں اور15موٹر سائیکلوں کا عطیہ

 ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے پنجاب حکومت کیلئے8ایمبولینس گاڑیوں اور15موٹر سائیکلوں کا عطیہ



وزیراعلی آفس میں ایمبولینس گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پنجاب حکومت کے سپرد کرنے کی تقریب

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار تقریب کے مہمان خصوصی تھے 


وزیراعلیٰ عثمان بزدار کوڈبلیو ایچ او کے کنٹری ہیڈ ڈاکٹر الپتھاماہی پالانے ایمبولینس گاڑیوں کی چابیاں پیش کیں 

وزیراعلیٰ نے ایمبولینس گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کامعائنہ کیا

ایمبولینس گاڑیاں کورونا کے مریضوں کو منتقل کرنے کیلئے استعمال کی جائیں گی

معمر شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کیلئے ایمبولینس استعمال کی جاسکےی گی

جو مریض نقاہت کے باعث ہسپتال نہیں آسکیں گے ایمبولینس ان کے گھر تک پہنچے گی

موٹرسائیکل کے ذریعے کورونا ٹیسٹ کے سیمپل لیبارٹری پہنچائیں جاسکیں گے

ایمبولینس میں آکسیجن،دیگر آلات اورٹیسٹ سیمپل لیجانے کیلئے آئس باکس بھی موجود ہوں گے

لاہور ایئر پورٹ پر کورونا مریضوں کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے ایمبولینس موجود ہوگی

واہگہ بارڈر پر بھی سرحد پار آنے والے مریضوں کو ایمبولینس کے ذریعے منتقل کیا جاسکے گا

وزیراعلیٰ نے ایمبولینس گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں عطیہ کرنے پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون کا شکریہ ادا کیا 

کورونا کے خلاف جنگ میں متحد اور یکسو ہوکرکاوشیں کرنا ہوں گی۔عثمان بزدار

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد ،ڈبلیو ایچ او کے ہیڈ آف پنجاب ڈاکٹر جمشید احمد، ڈاکٹر یحییٰ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

Share
Banner

Chaudhry Naseem

Post A Comment:

0 comments: