موبائل چارجنگ کے دوران فون کے استعمال سے لڑکی کی موت، تحقیقات میں نئی کہانی سامنے آ گئی.

 

گھر میں گیس لیکج پہلے سے ہو رہی تھی، اس لیے موبائل فون پھٹنے کے بعد آگ لگ گئی، پولیس تحقیقات میں انکشاف




گوجرانوالہ (اُردو تازہ ترین اخبار،21مارچ 2021) گوجرانوالہ میں موبائل فون سنتے وقت فون میں اچانک آگ بھڑک اُٹھانے کی وجہ سے بچی جاں بحق ہو گئی تھی۔ تاہم بھی تحقیقات میں نئی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے علاقے کوہلو والا میں موبائل چارجنگ کے دوران فون کے استعمال سے لڑکی کی موت کے سلسلے میں ابتدائی تحقیقات میں نئی کہانی سامنے آ گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کے اہل خانہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ لڑکی ہیڈ فون لگا کر موبائل فون سن رہی تھی، کہ اچانک چارجنگ پر لگے موبائل فون میں آگ لگ گئی۔بیان کے مطابق شارٹ سرکٹ سے لگی آگ سے موبائل فون پھٹ گیا، گھر میں گیس لیکج پہلے سے ہو رہی تھی، اس لیے موبائل فون پھٹنے کے بعد آگ لگ گئی، جس نے لڑکی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ کوہلو والا کے علاقے میں گزشتہ رات پیش آیا۔خیال رہے کہ ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 13 سالہ لڑکی نے موبائل کو چارجنگ پر لگایا اور ہینڈ فری استعمال کرنے لگی کہ اچانک موبائل فون، چارجر اور ہینڈ فری میں آگ بھڑک اٹھی، حیرت انگیز طو پر آگ نے شدت اختیار کی اور لڑکی اس کی کی لپیٹ میں آ کر مکمل جھلس گئی۔

اطلاع دیے جانے پر ایک ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچی تھی، جس میں متاثرہ لڑکی کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔یاد رہے کہ موبائل فون ساز کمپنیاں بچوں اور بڑوں کو سمارٹ فون کو چارجنگ پر لگا کر استعمال کرنے سے منع کرتی ہیں، کیونکہ یوں کسی وجہ سے شاک سرکٹ کی صورت میں موبائل صارف حادثے کا شکار بن سکتا ہے۔ اس سے قبل بھی ایسے متعدد واقعات دنیا بھر میں پیش آ چکے ہیں، جس میں موبائل فون کے دوران چارجنگ استعمال کی وجہ سے لوگ حادثات کا شکار بنے۔
Share
Banner

Chaudhry Naseem

Post A Comment:

0 comments: