خواتین مریم نواز کو دیکھ کر جلتی ہیں.

 

خواتین مریم نواز سے جلتی ہیں کیونکہ جب وہ ٹی وی پر آتی ہیں تو ان کے شوہر مریم نواز کو دیکھتے ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ رہ کر بہت وقت برباد کیا۔ اداکارہ حرا اور مانی کی گفتگو.



کراچی (اُردو اخبارتازہ ترین ۔ 25 مارچ2021ء) معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ گھر میں موجود تمام خواتین مریم نواز سے جلتی ہیں کیونکہ وہ جب پی ٹی وی پر آئے تو ان کے شوہر مریم نواز کو دیکھتے ہیں۔انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر حرامانی نے مزید کہا کہ تمام شوہر ٹی وی پر مریم نواز کو دیکھ کر یہ بھی کہہ رہے ہوتے ہیں کہ اس نے آخر منہ پر کیا کرایا ہے اور ساتھ ساتھ اسے دیکھ بھی رہے ہوتے ہیں ہیں۔

جبکہ حرا کے شوہر مانی نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کو مریم نواز کے میک اپ آرٹسٹ سے میک اپ کرنا چاہیے کیونکہ وہ بہت اچھا میکپ کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ رہ کر اپنا بہت وقت برباد کیا۔میرے مطلب کا بندہ بھی آ گیا لیکن بعد میں مجھے احساس ہوا کہ میں غلط سوچ رہا تھا لہذا ایک بات کہنا چاہوں گا کہ اگر مجھے دوسری زندگی ملے تو میں دوبارہ یہ بیوقوفی نہیں کروں گا اور مصطفی کمال کو لے کر آؤں گا اور مصطفی کمال کے لئے جدوجہد کروں گا۔

علاوہ ازیں مانی نے چند سال قبل اپنے اور اہلیہ کے ساتھ پیش آئے ایک ناخوشگوار واقعے کا ذکر کیا۔ادکارہ و ماڈل حرا مانی اپنے شوہر مانی کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جس دوران کیرئیر میں پیش آنے والے اتار چڑھاؤ کا ذکر کرتے ہوئے حرا مانی نے بتایا کہ ایک وقت ایسا بھی آچکا ہے جب میرا ڈرامہ ہٹ ہورہا تھا لیکن میرے اور مانی کے اکاؤنٹ میں صرف 10 ہزار روپے تھے۔

مانی نے اپنے کیرئیر کے ایک ناخوشگوار واقعے سے متعلق بتایا کہ 5 سال قبل ایک اداکارہ نے مارننگ شو میں میرے اور حرا کے ہمراہ انٹری دینے سے بھی انکار کردیا تھا اور اس کی وجہ مقبولیت کا نہ ہونا تھا تاہم مانی نے اداکارہ کا نام لینے سے انکار کردیا۔دورانِ شو مانی نے بتایا کہ میری حرا سے لڑائی ہی ہمیشہ کپڑوں پر ہوتی ہے کیونکہ حرا کو بغیر آستین کے کپڑے پہننے سے منع کرتا تھا اور میں کپڑوں کے معاملے میں حساس ہوں۔مانی کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی ہوں، یہاں پیدا ہواہوں اس لیے مجھے یہاں کا پتا ہے ، میرا خیال ہے کہ آپ جو بھی پہنیں علاقہ دیکھ کر پہنیں آپ کو پتا ہونا چاہیے کہ آپ کو کس علاقے میں کیا پہن کر جانا چاہیے۔
Share
Banner

Chaudhry Naseem

Post A Comment:

0 comments: