(گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 50 کے قریب افراد کورونا کے باعث جاں بحق...)
لاہور (اردو اخبار تازہ ترین۔ 23 جون 2020ء) صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث حالات مزید خراب۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 50 کے قریب افراد کورونا کے باعث جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جبکہ مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی یومیہ تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس نے 48 جانیں نگلی لی ہیں جس کے بعد صوبے میں مہلک وائرس کے باعث مجموعی اموات کی تعداد 938 ہو گئی ہے۔



acha g
جواب دیںحذف کریں